بی ایس پی تنہا لڑے گی اسمبلی انتخابات:مایاوتی

   

لکھنؤ 15جنوری (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی ) کی سربراہ مایاوتی نے سماجوادی پارٹی، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہوشیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت 2027کے اسمبلی انتخابات کسی بھی اتحاد کے بغیر تنہا لڑے گی۔ مایاوتی نے جمعرات کو اپنی سالگرہ کے موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں پارٹی کارکنان کو اپوزیشن جماعتوں کی سازشوں سے باخبر رہنا چاہیے اور کسی بھی دھوکے میں نہیں آنا چاہیے ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی تیاریوں میں پوری قوت کے ساتھ مصروف ہو جائیں تاکہ سال 2027 میں ایک بار پھر بی ایس پی کی مکمل اکثریت والی حکومت قائم ہو سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں میٹرو، جیویر ہوائی اڈہ اور مختلف شاہراہوں کی تعمیر کا منصوبہ بی ایس پی کی دور حکومت میں ہی تیار کیا گیا تھا لیکن کانگریس کی جانب سے پیدا کی گئی رکاوٹوں کے باعث ان ترقیاتی کاموں کو مکمل نہیں کیا جا سکا۔ پارٹی کی سربراہ نے واضح کیا کہ وہ کسی سے ڈرنے یا دبنے والی نہیں ہیں اور آنے والے انتخابات میں ان کی جماعت اکیلے ہی میدان میں اترے گی۔ مایاوتی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی سالگرہ کو پارٹی کے لوگ ‘عوامی فلاح کا دن’ بنا کر مناتے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے ریاست کے باشندوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی پیش کی۔