بی ایس پی لیڈر کا گولی مار کاقتل

   

کانپور۔اترپردیش کے ضلع کانپور میں چکیری علاقے میں ہفتہ کو ایک خوفناک واردات میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے ایک مقامی لیڈر کا نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ لال بنگلا علاقے میں ہفتہ کی دوپہر سابق ایس پی ضلع صدر چندر شیکھر کے گھر کے باہر کھڑے بی ایس پی لیڈر پنٹو سینگر پر نامعلوم بدمعاشوں نے فائرنگ کردی۔ گولی گلنے سے لہولہان پنٹو زمین پر گرپڑے ۔ اس درمیان حملہ آور فرار ہوگئے ۔