بی ایس پی کے برہمن سمیلن نے اپوزیشن کی نیند اڑادی : مایاوتی

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے آج کہا کہ پارٹی کی طرف سے ریاست میں چل رہے برہمن سمیلن سے اپوزیشن کی نیند اڑ گئی ہے اور اسے روکنے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے آج ٹوئٹ میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے اس سے محتاط رہنے کو کہا ہے ۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشر ان کی ہدایت پر برہمن سمیلن منعقد کررہے ہیں جس سے دانشور طبقہ سمیلن کا نام دیا گیا ہے ۔ سمیلن کے نتائج اب تک کافی حوصلہ افزاء ہیں۔ اس سے اپوزیشن پوری طرح سے پریشان ہے ۔ ایودھیا میں رام للا کے درشن کر نے کے بعد مشرا نے سمیلن کا آغاز کیا ہے۔ سمیلن امبیڈکر نگر اور پریاگ راج میں منعقد کیا گیا تھا۔