لندن : بی بی سی کے ریڈیو کمنٹیٹر کی بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے مشتبہ قاتل 26 سال کے کائل کلفورڈ کو زخمی حالت میں بدھ کو سرچ آپریشن میں گرفتار کر لیا۔پولیس اور برطانیہ کے پبلک براڈ کاسٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ 61 سالہ کیرول ہنٹ اور ان کی بیٹیاں 28 سالہ ہننا ہنٹ اور 25 سالہ لوئیس ہنٹ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئی تھیں جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص دو سال قبل ایک مختصر مدت کے بعد فوج سے چھوڑ کر چلا گیا تھا، اپنے زخموں کا علاج کر رہا تھا۔