بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کا گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے احتجاج

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: پنجاب میں مودی کی سکیورٹی میں لاپرواہی کے معاملے میں غیظ و غضب کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کیمپس میں گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے کانگریس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں شامل بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ لاکیٹ چٹرجی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے اشارے پر ہی پنجاب کی حکومت نے وزیراعظم کی سکیورٹی کے ساتھ اتنا سنگین کھلواڑ کیا۔ ان دونوں کو ملک سے معافی مانگی چاہیے ۔ اس مظاہرے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پی پی چودھری، رمیش بیدوڑھی، جی وی ایل نرسمہا، راجیندر اگروال سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ راج گھاٹ پر بھی بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج دُشینت گوتم، بی جے پی دہلی کے صدر آدیش گپتا اور رکن پارلیمنٹ ہرش وردھن سمیت کئی رہنماؤں نے مودی کی سکیورٹی میں ہوئی لاپرواہی کی مذمت کی اور کانگریس کے خلاف مظاہرہ کیا۔