بی جے پی اسمبلی انتخابات کیلئے وجئے سنکلپ مہم شروع کرے گی: شرما

   

Ferty9 Clinic

بھوپال : مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وشنودت شرما نے کہا کہ بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پوری ریاست میں وجے سنکلپ مہم شروع کرے گی، جس میں پارٹی پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہوگی۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل رات یہاں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں پارٹی کے اہم کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد شرما نے میڈیا کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں شاہ نے پارٹی کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات میں جیت کی حکمت عملی پر گہرا غور و خوض کیا۔