بی جے پی اور ترقی کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں:راہل گاندھی

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آسام کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی اورترقی کاایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ چائے کے باغ کے مزدوروں سمیت روزانہ اجرت مزدوروں کے کروڑوں مزدوروں کے آنسوپوچھنے کے لیے مرکزی حکومت نے کیاکیا۔ عوام یہ سمجھ چکے ہیں۔آسام اسمبلی انتخابات کے لیے تین مراحل میں ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 27 مارچ کو مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ یکم اپریل کو ہوگی اور تیسرا مرحلہ 6 اپریل کو ہوگا۔