بی جے پی اور سماجوادی پارٹی ایک ہی طرح کی سیاست کر رہی ہیں، پرینکا گاندھی

   

Ferty9 Clinic

لکھنو:کانگریس جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہی طرح کی سیاست میں مصروف ہیںکیونکہ ان دنوں کو اس طرح کی سیاست سے فائدہ ہوتا ہے۔ جو پارٹیاں ذات پات اور فرقہ پرستی کی سیاست کرتی ہیں ان کا ایک ہی ایجنڈا ہوتا ہے۔ وہ ایک دوسرے کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔‘‘دریں اثنا، پرینکا گاندھی نے بعد از انتخابات بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کے اتحاد کو خارج ازامکان قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے دیگر جماعتوں کے لئے تو کھلے ہیں لیکن بی جے پی کے لئے بند ہیں۔ کانگریس نے کل ہی اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے منشور جاری کیا جس میں روزگار پر خصوصی توجہ دی گئی۔