بی جے پی آندھراپردیش میں مضبوط ہوگی: ڈی پوریندیشوری

   

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر ڈی پورندیشوری نے کہاکہ بی جے پی آندھراپردیش میں مضبوط ہونے کی کوشش کررہی ہے۔ پارٹی عوام کے کاز کے لئے سب سے آگے رہنا چاہتی ہے۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ وائی ایس آر کانگریس حکومت گزشتہ 6 ماہ کی حکمرانی کے دوران عوام کی توقعات پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ سرمایہ کاری سے متعلق ناسازگار پالیسی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار آندھراپردیش میں سرمایہ کاری نہیں کررہے ہیں۔