بی جے پی اپنے لیڈروں کو بھی سرکاری بنگلوں سے نکالے :پنتھرس پارٹی

   

جموں: جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے سرکاری بنگلوں کو بی جے پی اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے لیڈروں سے جلد از جلد خالی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار نے سرکاری بنگلوں کو اپوزیشن لیڈروں سے خالی کرایا لیکن بی جے پی اور ‘اپنی پارٹی’ کے لیڈروں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس قانون کی خلاف ورزی کا سنجیدہ نوٹس نہیں لیا گیا تو وہ اینٹی کرپشن بیورو اور سی بی آئی کے باہر دھرنا دیں گے ۔