جے پور۔ راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر گلاب چند کٹاریہ نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کی ایک ماہ کی تنخواہ چیف منسٹر اسسٹنس فنڈ میں جمع کروانے کا فیصلہ پہلے ہی 28 اپریل کو لیا جا چکا ہے ۔ مسٹر کٹاریہ نے آج بتایا کہ کئی اراکین اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ سی ایم فنڈ میں جمع کروانے کے لئے اپنی رضا مندی کے خط متعلقہ بینک کودے دیے ہیں اور ان کی تنخواہ بھی جمع ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے بقیہ اراکین اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فوری طور پر سی ایم فنڈ میں جمع کرا ئیں ۔