ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے باندہ اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ویریندر سنگھ کی گاڑی پر نامعلوم بدمعاش نے پتھر مار کر شیشے کو نقصان پہنچایا، جس کی شکایت برایتھا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کل رات ایم ایل اے مسٹرسنگھ شاہ گڑھ علاقہ میں منعقدہ شادی کی تقریب سے بانڈہ واپس آرہے تھے کہ برایتھا پولیس اسٹیشن کے تحت کرئی کے قریب سلوٹ ندی کے گھاٹ پر نامعلوم بدمعاش نے ایم ایل اے کی گاڑی پر پتھر پھینکا، جس سے گاڑی کے شیشیے کو نقصان پہنچا۔برایتھا تھانہ انچارج مقصود علی نے بتایا کہ بانڈہ کے ایم ایل اے ویریندر سنگھ شاہ گڑھ سے آرہے تھے کہ سلوٹ ندی کے گھاٹ پر نامعلوم شخص نے ان کی گاڑی پر پتھر پھینکا۔ پتھر سے ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ شکایت کی بنیاد پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔