بھنڈ، 15 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں کلکٹرکے ذریعہ طالب علم کو تھپڑ مارنے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ تھپڑ مارنے سے متعلق ایک اور معاملہ ضلع میں طول پکڑ رہا ہے ۔ الزام ہے کہ ضلع کے مہگاؤں میں گرو پورنیما کے موقع پر ساندیپانی اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) راجویر شرما کو بی جے پی کے بلاک صدر نیرج شرما نے تھپڑ مار دیا، اساتذہ اب اس مسئلہ پر مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔