حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کے سینئر نائب صدر جی نرنجن نے بی جے پی ایم ایل اے ایٹالہ راجندر کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ ٹی آر ایس نے منو گوڑو ضمنی چناؤ میں کانگریس کو 25 کروڑ روپئے دیئے تھے۔ نرنجن نے کہاکہ بی جے پی کی قومی قیادت کانگریس کی بڑھتی مقبولیت روکنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی مایوس ہے اور جھوٹ پھیلارہی ہے۔