پریاگ راج: گووردھن پیڈھا دھیشور جگدگرو شنکراچاریہ سوامی نشچلا نند سرسوتی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹیرام مندر کی تعمیر کا سیاسی فائدہ لینا چاہ رہی ہے ۔شنکراچاریہ نے یہاں ماگھ میلا اپنے شور میں کہ‘‘ مرکز میں بی جے پی کا اقتدار ہے ۔ انہیں وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی)اور راشٹریہ سویم سیوک(آر ایس ایس) کی طاقت حاصل ہے ۔ اس موقع پر وہ ایودھیا میں رام مندر تعمیرکا سہرہ اپنے سر لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا‘‘وزیراعظم نریندر مودی اوراترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی رام مندرمیں کوئی کردار نہیں ہے لیکن جب اقتدار اپنے ہاتھ میں ہے تو بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے کون بازرہے گا۔ سوامی نشچلا نند نے بتایا کہ اس وقت کے وزیر اعظم نرسمہاراؤ کے وقت تین شنکر اچاریوں اور ویشنوا چاریوں نے ‘‘ رامالئے ٹرسٹ’’پر دستخط کئے تھے لیکن انہوں نے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔