اندور30جون (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کو گزشتہ روز بھوپال کی خصوصی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد آج ضلع جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ آکاش وجے ورگیہ کو جیل سے رہا کرانے اندور دو سے رکن اسمبلی رمیش میندولا پہنچے تھے ۔ آ کاش نے جیل سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا وہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔آکاش کو 26 جون کو مہاتما گاندھی روڈ تھانہ پولیس نے میونسپل حکام اورملازمین کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ آکاش پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خستہ حال مکان توڑنے کے لئے گئے کار میونسپل کے عملے کو اپنے فرایض انجام دینے سے روکا ہے ۔ بدھ سے ہی آکاش اندور کی ضلع جیل میں عدالتی تحویل میں تھے ۔ گزشتہ روزبھوپال کے خصوصی جج سریش سنگھ نے ان کی ضمانت درخواست منظور کی تھی ۔ جس کی وجہ سے آج انہیں رہا کر دیا گیا ۔