بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ کو ہتک عزت کی نوٹس

   

حیدرآباد۔/30 مئی، ( سیاست نیوز) آوٹر رنگ روڈ لیز حاصل کرنے والی ممبئی کی کمپنی آئی آر بی انفرااسٹرکچر ڈیولپرس لمیٹیڈ نے بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ کو 1000 کروڑ کی ہتک عزت نوٹس جاری کی ہے۔ رگھونندن راؤ کی جانب سے آوٹر رنگ روڈ ٹول کلکشن کنٹراکٹ 30 سال کیلئے حاصل کرنے کے معاملہ میں کمپنی پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزام پر یہ نوٹس جاری کی گئی۔ رگھونندن راؤ نے اس معاملت میں ایک آر ٹی آئی جہد کار کے قتل کا بھی الزام عائد کیا۔ کمپنی نے رگھونندن راؤ سے کہا کہ کمپنی کے امیج کو متاثر کرنے کیلئے وہ ایک ہزار کروڑ ادا کریں۔ کمپنی نے بی جے پی رکن اسمبلی سے اپنے ریمارکس واپس لینے اور معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ اگر رگھونندن راؤ معذرت خواہی نہیں کریں گے تو ان کے خلاف سیول اور کریمنل کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آوٹر رنگ روڈ ٹول کلکشن لیز معاملہ میں بے قاعدگیوں کاکانگریس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا۔ر