لوک سبھا میں اسپیکر کی کرسی پر بیٹھی بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ رما دیوی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان نے معافی مانگ لی ہے ۔ پیر کو اسپیکر سے ملاقات کے بعد اعظم خان نے ایوان میں سب سے سامنے رما دیوی سے معافی مانگی ۔ حالانکہ اعظم خان کے معافی مانگنے کے بعد بھی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ رما دیوی ناراض اور غیر مطمئن نظر آئیں ۔
ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اعظم خان نے لوک سبھا اسپیکر کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈم چیئر کے تئیں میرا ایسا کوئی ارادہ نہ تھا اور نہ ہوسکتا ہے ۔ میری تقریر اور رویہ کو پورا ایوان جانتا ہے ، اس کے باوجود بھی اگر ایسا لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو میں اس کیلئے معافی چاہتا ہوں۔
SP Azam Khan in Lok Sabha: Meri aisi koi bhavna Chair ke prati na thi na ho sakti hai. Mere bhashan aur acharan ko sara sadan janta hai, iske bawjood bhi Chair ko aisa lagta hai ki mere se koi galti hui hai toh main uski kshama chahta hun. pic.twitter.com/2lMB07llyQ
— ANI (@ANI) July 29, 2019
ادھر اعظم کی معافی پر ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے رما دیوی نے کہا کہ ان کا ایسا ہی رویہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے پہلی مرتبہ ایسا نہیں بولا ، یہ ان کی عادت میں شمار ہے ۔ ایوان میں انہوں نے میرے لئے جو بولا ، اس سے پورے ہندوستان کو تکلیف پہنچی ہے ، کیونکہ یہ باہر بھی ایسا ہی بولتے رہتے ہیں ۔ اعظم خان کو اپنی عادت سدھارنی ہوگی ۔ رما دیوی نے کہا کہ میں ایوان کی سینئر ممبر ہوں ، میں جد وجہد سے اٹھ کر ، لوگوں کی آواز بن کر یہاں آئی ہوں ، اس طرح کا رویہ میں ہمیں برداشت نہیں ہے۔
BJP MP Rama Devi in Lok Sabha: Azam Khan ji's remark has hurt both women and men in India. He will not understand this. Inki aadat bigadi hui hai, zaroorat se zada bigadi hui hai. I have not come here to hear such comments. pic.twitter.com/Z1tvupdNvW
— ANI (@ANI) July 29, 2019
اعظم خان اتنا کہنے کے بعد بیٹھ گئے ، لیکن بی جے پی کے اراکین ہنگامہ کرنے لگے ۔ بی جے پی کے اراکین نے اعظم خان کی باڈی لنگویج پر سوالات اٹھائے ۔ اس دوران ایس پی سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے اناو آبروریزی متاثرہ کے حادثہ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ بی جے پی کو اس پر بھی توجہ دینی چاہئے۔
https://youtu.be/LbLC-YepJbw
