لکھنؤ:سماج وادی پارٹی کے دفتر کی جانب سے شیو پال یادو اور اوم پرکاش راج بھر کو خط لکھا گیا ہے۔ شیو پال سنگھ یادو کو لکھا گیا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو زیادہ عزت ملے گی تو آپ وہاں جانے کے لیے آزاد ہیں۔ سہیل دیو سماج وکاس پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر (او پی راج بھر) کو لکھا گیا کہ آپ کا بی جے پی کے ساتھ مضبوط اتحاد ہے اور آپ بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے لگاتار کام کر رہے ہیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ زیادہ عزت ہے تو وہاں جائیں۔ سبھاسپا کے ایم ایل اے اوم پرکاش راج بھر اور ایس پی ایم ایل اے شیو پال سنگھ یادو کو صدارتی انتخابات میں این ڈی اے امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کرنے پر اپنا راستا الگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔