حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے سینئر قائد این اندراسین ریڈی کو تریپورہ کا گورنر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے احکامات جاری کئے۔ این اندراسین ریڈی تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے متوطن ہیں اورتین مرتبہ اسمبلی حلقہ ملک پیٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ متحدہ آندھرا پردیش میں بی جے پی کے صدر کے علاوہ اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔ تلنگانہ میں دوسری جماعتوں کو بی جے پی میں شامل کرنے والی کمیٹی کے صدر نشین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ماضی میں قومی بی جے پی کے سکریٹری بھی رہے ہیں۔ این اندرا سین ریڈی کو تریپورہ کا گورنر نامزد کرنے پر تلنگانہ کے بی جے پی قائدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ ن