بی جے پی قائد بریندر سنگھ راجیہ سبھا سے مستعفی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی قائد بریندر سنگھ نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔ منگل کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ استعفیٰ کو راجیہ سبھا صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو نے قبول کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ مسٹر سنگھ ہریانہ کے کونسل آف اسٹیٹس کے رکن تھے ۔ اُن کی رکنیت یکم اگست 2022 کو اختتام پذیر ہونے والی تھی ۔ 2اگست 2016 کو انہیں پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا رکن بنایا گیا تھا ۔ سب سے پہلے انہیں 2اگست 2010ء کو ایوان بالا کا رکن بنایا گیا تھا لیکن 28اگست کو انہوں نے دے دیا تھا ۔