بی جے پی لیڈر کامسلم مخالف اشتعال انگیزبیان

   

سرقلم کرنے کی دھمکی‘ مقدمہ درج
بنگلورو۔11؍ستمبر(ایجنسیز)بی جے پی ایم ایل سی،سی ٹی روی نے مسلمانوں کے تعلق سے اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ منڈیا ضلع کے مڈدُور میں گنیش وسرجن ریالی کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان ٹھیک سے رہتے ہیں تو ہندو ان کا احترام کریں گے لیکن اگر وہ چنوتی دینگے تو وہ ان کا سر قلم کر دیں گے۔دراصل اس ریالی کا انعقاد ہندوتوا تنظیموں نے اتوار کی رات مڈدور شہر میں مبینہ پتھراؤ کے واقعہ کیخلاف کیا تھا۔ سی ٹی روی نے کہا کہ ہم یہاں پیدا ہوئے ہیں، آپ کہیں اور سے آئے ہیں، ہمیں اپنی طاقت دکھانے کی کوشش نہ کریں، ہم طاقت دکھانا جانتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ہم سر قلم بھی کر سکتے ہیں۔ ہم اس ملک کو تباہ ہونے نہیں دیں گے۔کرناٹک پولیس نے جمعرات کو بی جے پی کے ایم ایل سی سی ٹی روی کیخلاف اقلیتی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔