بی جے پی لیڈر کے گھر پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

   

Ferty9 Clinic

سری نگر:سری نگر کے نوگام آری باغ علاقے میں جمعرات کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے ایک بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نوگام علاقے میں جنگجوؤں نے بی جے پی لیڈر انور خان کی رہائش گاہ پر مامور پولیس اہلکار پر گولیاں برسائیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگئے ۔مہلوک پولیس اہلکار کی شناخت رمیض کے طور ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو پولیس کی اے کے 47 رائفل اٹھا کر بھاگ گئے ۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے کہا کہ حملے میں اہلکار کی موت ہوئی اور جنگجو ان کی رائفل اٹھا کر بھاگ گئے ۔پولیس نے تحقیقات شروع کی ہیں۔