بی جے پی منشور کی پیر کو اجرائی متوقع

   

نئی دہلی ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کا منشور امکان ہے پیر 8 اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جاری کیا جائے گا۔ ذرائع نے آج کہا کہ بی جے پی اپنا منشور لوک سبھا چناؤ کے پہلے مرحلہ کی رائے دہی سے محض تین روز قبل جاری کررہی ہے جبکہ کانگریس کا منشور ایک ہفتہ قبل جاری کیا جاچکا ہے۔