بی جے پی میں خود اقربا پروری ،جھارکھنڈ لیڈر کا دعویٰ

   

رانچی / نئی دہلی : سابق آئی پی ایس آفیسر راجیو رنجن سنگھ نے بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے ۔ ان کا یہ اقدام جھارکھنڈ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران پارٹی میں بڑھتی ہوئی اقربا پروری کیخلاف احتجاج کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ اس واقعہ نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچادی ہے ۔راجیو رنجن نے بی جے پی جھارکھنڈ کے صدر بابو لال مرانڈی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنی استعفی کی وجوہات واضح کیں ۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کی وجہ یہ نہیں ہے کہ مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ بی جے پی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں اقربا پروری کو زیادہ توجیح دی ۔ پارٹی اب اپنے اصول و نظریات کو بھول چکی ہے اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے اقدار و نظریات کے برخلاف کام کررہی ہے ۔