بی جے پی میں دم ہے تو لال قلعہ اور تاج محل کو مندر میں تبدیل کرے: محبوبہ مفتی

   

جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مغلوں کے تعمیر کردہ محبت کی نشانی تاج محل اور لال قلعہ کو مندر میں تبدیل کرنے کا بڑا چلینج دیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی میں دم ہے تو تاج محل اور لال قلعہ کو مندر میں تبدیل کرکے دکھائیں، پھر دیکھا جائے گا کہ دنیا کے کتنے لوگ بھارت کی سیر کرنے آئیں گے۔اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں اپنے دورے کے دوران محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر ملک کو مزہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ محبوبہ نے کہا کہ عام آدمی کو درپیش مسائل و مشکلات سے دھیان ہٹانے کےلیے بی جے پی ہندو مسلم کی سیاست کو تقویت دے رہی ہے اور یہ جماعت مسلمانوں کو تنگ کرنے ہر حربہ آزما رہی ہے۔