بی جے پی نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے : اکھلیش یادو

   

لکھنؤ ۔7 فروری (یو این آئی) سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی ہمیشہ سے یہ سازش کرتی رہی ہے کہ کسی معاشرے کے کچھ لوگوں کو اسی معاشرے کے خلاف استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کسی مخصوص طبقے کو نشانہ بنا کر اسے بدنام اور موردِ الزام ٹھہرانے کی سیاست کرتی ہے ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کبھی اشتعال انگیز بیانات، کبھی نوٹسز اور کبھی اپنے دولت کے زور پر اشتہارات یا فلمیں بنوا کر اس طرح کی سازشوں کو فروغ دیتی ہے ۔ جب ان سرگرمیوں پر تنازعہ بڑھتا ہے تو بی جے پی گرگٹ کی طرح رنگ بدل لیتی ہے ۔