بی جے پی نے اس الیکشن میں ملے سبق سے کچھ نہیں سیکھا: کانگریس

   

نئی دہلی : کانگریس نے کہا کہ بی جے پی کا زوال اس الیکشن کے ساتھ ہی شروع ہو گیا ہے ، لیکن یہ حیرت کی بات ہے کہ بی جے پی اس اشارے کو نہیں سمجھ رہی ہے اور اس نے دس سال کے اقتدار سے حاشیہ پر جانے سے بھی سبق نہیں سیکھا، لیکن یہ بڑی بات ہے کہ اس کی آمریت میں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں اور اس میں ابھی مزید تبدیلیاں آئیں گی۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کو 2014 اور 2019 کے انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن جس پارٹی سے لوگوں نے 2024 میں اقتدار چھیننا شروع کردیا ہے ، اسے اب پارلیمنٹ میں جواب دینا پڑ رہا ہے ۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی، جو شاذ و نادر ہی ایوان میں آتے ہیں، کو اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران دو بار کھڑا ہونا پڑا، یہ بڑی تبدیلی ہے اور بی جے پی کو اس کیلئے مجبور کیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی تقریر کے دوران خود مودی کو دو بار کھڑا ہونا پڑا۔ اس سے بھی بڑا اشارہ یہ ہے کہ مودی لوک سبھا میں موجود رہے۔
اس سے لگتا ہے تبدیلی شروع ہو گئی ہے لیکن ابھی بہت کچھ بدلنا باقی ہے ۔