بنگال کے کسانوں کو فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹر مغربی بنگال کا خطاب
کالنا ( مغربی بنگال ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت پی ایم ۔ کسان اسکیم کے تحت بنگال کے کسانوں کو فنڈز جاری نہیں کر رہی ہے حالانکہ ریاستی حکومت نے ڈھائی لاکھ کسانوں کے تنقیح شدہ نام مرکز کو روانہ کردئے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں ( ممتابنرجی کو ) غیر ضروری طور پر اسکیم پر عمل نہ کرنے کیلئے ذمہ دار قرار دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل بھی اسمبلی میں واضح کرچکی ہیں کہ اس اسکیم سے استفادہ کیلئے چھ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں تاہم ان کی تنقیح کرنے کے بعد ڈھائی لاکھ کسانوں کے نام مرکز کو روانہ کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک مرکزی حکومت کی جانب سے ان کسانوں کو فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کالنا میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو دہلی کے باہر اپنے احتجاج کے دوران مرکزی حکومت کے مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہ کسان نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ترنمول سربراہ نے کہا کہ بی جے پی ہندو ازم کے تعلق سے جھوٹ بیانی پر اتر آئی ہے ۔ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کا جہاں تک سوال ہے اس نے نے مذہب کی بنیاد پر کبھی بھی کوئی امتیاز نہیں کیا ہے ۔ بی جے پی نے ملک کو ایک شمشان میں تبدیل کردیا ہے ۔ تاہم ترنمول کانگریس بنگال میں ایسا ہونے کا موقع نہیں دے گی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو مسلسل تیسری معیاد کیلئے اقتدار حاصل ہوگا ۔ بی جے پی کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے کی جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ کامیاب نہیں ہونگی ۔ چند دن قبل اپنے عہدہ سے استعفی پیش کرنے والے آئی پی ایس عہدیدار ہمایوں کبیر نے آج چیف منسٹر ممتابنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میںشمولیت اختیار کرلی ۔ ان کے استعفے کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کیلئے اپریل ۔ مئی میں انتخابات ہونے والے ہیں اور انتخابات سے قبل ریاست میں سیاسی ماحول شدت اختیار کرچکا ہے ۔بی جے پی یہاں ترنمول کو شکست دینے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہ
میں بنگال کی شیرنی ہوں : ممتا بنرجی
کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ترنمول کانگریس نے خود کو رائل بنگال ٹائیگر قرار دیا اور کہا کہ میں بنگال کی شیرنی ہوں۔ میں کمزور نہیں ہوں جسے ڈرایا دھمکایا جائے۔ انہوں نے بی جے پی کو للکارتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ، وہ میر جعفر کی طرح ہیں۔ انہوں نے نواب سراج الدولہ کے دارالحکومت مشیرآباد کے بھرم پور میں جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں۔