بی جے پی ٹکٹ پر کامیاب مکل رائے پی اے سی کے صدرنشین

   

کولکاتا: بی جے پی کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل سینئر لیڈر مکل رائے کو جمعہ کو اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی نے لوک لیکھا سمیتی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کیا۔ اس فیصلے کے خلاف اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ کرشنا نگر شمالی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت حاصل کرنے والے مکل رائے گزشتہ ماہ ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔