* بولڈانہ: مہاراشٹرا میں برسر اقتدار بی جے پی کو اس وقت جھٹکہ لگا جبکہ مایوس کسان نے جو پارٹی کی انتخابی مہم کا ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا، ایک درخت سے خود کو لٹکاکر پھانسی لے لی۔ یہ واقعہ اتوار کی علی ا لصبح مہاراشٹرا کے علاقہ بولڈانہ میں پیش آیا۔ کسان کی نعش 38 سالہ راجو تلوارے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس کی نعش 8 بج کر 30 منٹ صبح کو گھٹکھیڑ دیہات میں دستیاب ہوئی۔