بی جے پی چیف منسٹر آسام ہمانتاسرما آپے سے باہر! سونیا گاندھی کاگھر جلا دینے کے مشورہ پر چیف منسٹر کیخلاف نفرت انگیز بیان کا مقدمہ درج

   

Ferty9 Clinic

گوہاٹی: آسام کے سینئر کانگریس لیڈر دیببرتا سائکیا نے سونیا گاندھی کے بارے میں ان کے مبینہ “نفرت انگیز بیان’’ کیلئے وزیر اعلی ہمانتا بسوا شرما کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ہمانتا شرما نے 18 ستمبر کو مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں ایک ریلی کے دوران مبینہ طور پر کہا تھا کہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کو جلا دینا چاہئے۔انڈین نیشنل کانگریس کے ایک اہم رکن و سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ کو اپنی ہندو شناخت کے بارے میں طعنہ دیتے ہوئے ہمانتا سرما نے براہ راست مشورہ دیا کہ 10 جنپتھ کو جلا دیا جائے آسام اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سائکیا نے اپنی شکایت میں کہا۔10 جن پتھ دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ ہے سائکیا نے کہا کہ قانون کی حکمرانی والے ملک میں، ہمانتا سرما نے انتخابی بیان بازی کو اپنی بد ترین شکل میں لے لیا ہے اور تشدد اور آتشزنی کی طرف واضح طور پر اکسایااگرچہ یہ بیان مدھیہ پردیش میں دیا گیا تھا، لیکن اسے پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا ہے اور یہ آسام میں قابل رسائی ہیسونیا گاندھی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیوہ ہیں اور ایک 77 سالہ خاتون کی رہائش گاہ کو جلانے کا مشورہ دیکر ہمانتا سرما نہ صرف اپوزیشن کے ایک نمایاں چہرے پر حملہ کر رہے ہیں بلکہ اگ لگادینے کیلئے ایک واضح کال بھی دے رہی ہیں۔ سائکیا نے کہا کہ آئینی اختیار رکھنے والے شخص کے اس طرح کے بے ہودہ بیانات میں گمراہ افراد کو تشدد کا سہارا لینے اور 10 جنپتھ کے رہائشیوں کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچانے کا امکان ہیانھوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر پر انڈین پینل کوڈ کے تحت فسادات پھیلانے اور تشدد کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔20 ستمبر کو درج کی گئی شکایت میں، دیببرتا سائکیا نے وزیر اعلیٰ کی تقریر پر ایک اخباری رپورٹ کا لنک شیئر کیاانھوں نے کہا کہ ہم نے پولیس سے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ وہ شکایت کی جانچ کر رہے ہیں۔ اور اس پر ابھی فیصلہ کرنا ہے۔چیف منسٹر فی الحال راجستھان میں بی جے پی کے لئے مہم چلا رہے ہیں جو اس سال کے آخر میں انتخابات میں جائیں گی اور انہوں نے شکایت پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔