بی جے پی کا آج اندرا پارک پر جمہوریت بچاؤ ایک روزہ دیکھشا

   

اسپیکر اسمبلی کے فیصلہ پر تنقید ، ریاستی صدر بنڈی سنجے کا بیان
حیدرآباد۔16۔ مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے اعلان کیا کہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے جمعرات 17 مارچ کو اندرا پارک پر ایک روزہ دھرنا منظم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے بی جے پی ارکان کی معطلی کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح 10 تا شام 4 بجے تک پارٹی قائدین اور کارکن دیکھشا کا اہتمام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارکن اسمبلی ایٹالہ راجندر ، رگھونندن راو اور راجہ سنگھ کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ ڈی اروند ، ایس باپو راؤ اور سینئر قائدین احتجاج میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت دستور اور جمہوریت کے اصولوں کو پامال کرچکی ہیں۔ پارلیمانی قواعد کو ملحوظ رکھے بغیر بی جے پی ارکان کو معطل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں جمہوریت کی روح کے تحفظ کیلئے اسپیکر کو مناسب کارروائی کا مشورہ دیا تھا ، باوجود اس کے اسپیکر نے معطلی ختم نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے من مانی اور حکومت کے دباؤ کے تحت فیصلہ کیا ہے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ مختلف جمہوری اداروں کے علاوہ دانشور اور عوامی تنظیموں کے نمائندے اظہار یگانگت کے طور پر دیکھشا میں حصہ لیں گے۔ر