بی جے پی کا دہشت گردوں سے موازنہ! بی ایس پی قائد آکاش آنند کیخلاف مقدمہ درج

   

لکھنؤ : اتر پردیش کے سیتا پور میں بی ایس پی امیدوار مہندر یادو کی حمایت میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈینیٹر آکاش آنند نے بی جے پی کا موازنہ دہشت گردوں سے کر دیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت بلڈوزر کی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی حکومت ہے۔ اس حکومت نے ملک کے عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔ اب وقت آگیا ہیکہ اس حکومت کو ہٹایا جائے اور مایاوتی کو وزیر اعظم بنانے کیلئے ووٹ دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کو لگتا ہیکہ میں نے اس حکومت کا دہشت گردوں سے موازنہ کر کے غلط کیا ہے تو وہ زمین پر اتر کر دیکھیں۔ ہر گاؤں میں جا کر معلوم کریں کہ ہماری بہنیں، بیٹیاں، نوجوان اور عوام کس حال میں ہیں؟ وہ خود سمجھ جائیں گے کہ میں نے جو کہا ہے وہ غلط نہیں ہے بلکہ بالکل سچ ہے۔بی جے پی نے بی جے پی حکومت کو دہشت گرد قرار دینے پر آکاش آنند کے خلاف سیتا پور میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ آکاش آنند کے خلاف تھانے میں تشدد بھڑکانے اور تقریر میں اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔