بی جے پی کو اقتدار پرعارضی ملازموں کو مستقل کیا جائے گا:رویندر رینا

   

جموں: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی سب سے پہلے عارضی ملازموں کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا۔ان کا کہنا تھا گپکار الائنس ناکام ہوئی ہے اور کشمیر وادی میں بھی کنول کے پھول کھلنے لگے ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک مقامی نیوز پورٹل کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہوگا۔ بی جے پی کی حکومت بنتے ہی سب سے پہلی کیبنٹ میٹنگ میں عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی کے بارے میں پالیسی بنائی جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ اٹھائیس محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں کو مستقل کیا جائے گا۔موصوف نے کہا کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی حکومتوں نے ان نوجوانوں کو ڈھائی سو روپیہ یا پانچ سو روپیوں پر مختلف محکموں میں رکھ کر انہیں رسوا کیا ہے۔