پرشانت کشور کا دعویٰ
کولکاتا : ترنمول کانگریس کے نصف درجن سے زائدممبر ان اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے پارٹی کے انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور نے کہا ہے کہ اگر اگلے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی 100سے زاید سیٹیں جیت گئیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ دو روزہ دورے کے دوران شوبھندو ادھیکاری سمیت 9ممبران اسمبلی اور ایک ممبر پارلیمنٹ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ یہ صورت حال ترنمول کانگریس کے لئے پریشان کن تھی ۔بی جے پی اور امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی بنگال میں 200سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ترنمول کانگریس کے لئے کام کررہے انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘‘ بی جے پی کی حمایت کرنے والا میڈیا کا ایک طبقہ ہائپ پیدا کرتا ہے مگر حقیقت میں بی جے پی بنگال میں 100 تک پہنچنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے ۔سی دوران پرشانت کشور نے کہا کہ میرے اس ٹویٹ کو محفوظ کرلیں اگر بی جے پی اس سے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرتی ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔
