چورابھندر (مغربی بنگال)، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال میں ایک اور عام ریلی سے کل جمعہ کو خطاب کریں گے، جو ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے درمیان لوک سبھا چناؤ سے قبل بی جے پی کی پُرجوش انتخابی مہم کو تازہ جہت ہے۔ اس ریاست میں ایک ہفتے میں مودی کی تیسری ریلی تین روز بعد ہورہی ہے جبکہ ممتا بنرجی نے شردھا چٹ فنڈ اسکام کیس جس میں کئی سرکردہ ٹی ایم سی قائدین مبینہ طور پر ملوث ہیں، اس سلسلے میں کولکاتا پولیس کمشنر راجیو کمار سے پوچھ گچھ کیلئے سی بی آئی کی ’’سیاسی مقصدبراری پر مبنی‘‘ کوششوں کے خلاف اپنا دھرنا احتجاج ختم کیا تھا۔ مودی جمعہ کو ہی کلکتہ ہائی کورٹ کی جلپائی گوڑی سرکٹ بنچ کا افتتاح بھی کریں گے، جس کے تعلق سے ریاستی حکومت نے کہا کہ اسے بالکلیہ اندھیرے میں رکھا گیا اور نہ اسے اس ایونٹ میں مدعو کیا گیا ہے۔