کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو مرکزی حکومت پر ریاست کے معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی کی حکمرانی ایڈولف ہٹلر، جوزف اسٹالن یا بینیٹو مسولینی سے بھی بدتر ہے۔‘‘