بی جے پی کی خصوصی رکنیت سازی مہمنئے ممبران کی تعداد 11 لاکھ سے متجاوز

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی نے 20 اگست سے شروع ہونے والی مس کالز پر مبنی خصوصی رکنیت مہم میں اب تک 11 لاکھ سے زیادہ نئے ممبر بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس میں مختلف طبقوں کے نئے ووٹر، مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کے استفادہ کنندگان اور مختلف طبقات کے لوگ شامل ہیں۔ پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر اور ایم پی وشنودت شرما نے مہم کے تحت بنائے گئے تمام نئے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی کے نظریہ کو لوگوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی بات کہی۔ مہم اب بھی جاری ہے ۔ پارٹی کے ریاستی وزیر اور ریاستی مہم کے انچارج رجنیش اگروال نے کہا کہ 20 اگست کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گوالیار میں منعقدہ بڑی ورکنگ کمیٹی میں پارٹی کی خصوصی رکنیت مہم کا آغاز کیا تھا۔ اب تک اس مہم کے تحت نئے ممبران کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ پارٹی کے تمام فرنٹ سیل، دیہی اور شہری اداروں کے عوامی نمائندے مہم کو تیز کرنے میں مصروف ہیں۔