علیگڈھ 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی ایک مقامی لیڈر کے شوہر کو عوام کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا اور ان سے مارپیٹ کی گئی ۔ بی جے پی لیڈر فرحین کے شوہر محمد محسن نے کہا کہ انہیں موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ ان کی بیوی کو تین طلاق کے مسئلہ پر اظہار خیال سے روکا جائے ۔ فرحین علیگڈھ میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی لیڈر ہیں اور وہ پارٹی کی رکنیت سازی کر رہی ہیں۔