بی جے پی کی من مانی کے خاتمہ کیلئے کے سی آر کمربستہ

   

ناندیڑ میں 5 فروری کو بی آر ایس کا اجلاس ، کامیاب کرنے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کی اپیل

بھینسہ 2/فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر امکنہ و قانون اے اندرا کرن ریڈی نے بھینسہ شہر کا دورہ کیا اور مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کے ہمراہ مہاراشٹرا کے سابقہ ایم پی ڈی بی پٹیل سے انکی قیامگاہ واقع بھینسہ میں ملاقات کی اس موقع پر اندرا کرن ریڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور فرقہ پرستی اور بی جے پی پارٹی کی من مانی کے خاتمہ تلنگانہ وزیراعلی کے سی آر ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کرتے ہوئے ملک کی سالمیت کی بقا کیلئے ملک کی سیاست میں سرگرم طور پر کمر بستہ ہوچکے ہیں ، جنکی تائید میں ملک کی کئی ریاستوں کے قائدین اور عوام بھی کھڑی ہورہی ہے جبکہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کی بی آر ایس پارٹی اور تلنگانہ میں جاری اسکیمات سے بے حد متاثر ہورہی ہے انھوں نے کہا کہ آئندہ 5 فروری کو مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں بی آر ایس پارٹی سربراہ و وزیراعلی تلنگانہ کے سی آر کی شرکت اور منعقدہ اجلاس میں تمام کو شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کی تمام اسکیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر بی آر ایس قائدین جن میں سابقہ زرعی مارکٹ کمیٹی صدور نشین جی مرلی گوڑ اور پی کرشنا کے علاوہ سنجیو ریڈی و دیگر موجود تھے۔