بی جے پی کے 3 قائدین کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے یوتھ ونگ بھارتیہ یوا مورچہ کے 3 قائدین کے خلاف نظام آباد پولیس نے جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی جے وائی ایم کے قائدین پٹیل پرساد، پی سوامی اور پی ست نارائن کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 506 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایک خاتون نے فور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ان قائدین کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون کا تعلق ایک مذہبی ادارہ سے ہے۔ اُس نے اپنی شکایت میں کہا کہ تینوں قائدین سے اسے خطرہ ہے۔ خاتون نے ارکان خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کی پولیس سے درخواست کی۔ اس نے کہا کہ بی جے وائی ایم کے قائدین حملہ کرنے کیلئے اس کے گھر آئے تھے۔ ر