بی جے پی کے الیکشن ہارنے کی سزا لوگوں کو نہیں دی جاسکتی :عمر عبداللہ

   

سری نگر، 24 ستمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاستی درجے کی تاخیر میں بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بدقسمتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائی لیکن اس کی سزا جموں وکشمیر کے لوگوں کو نہیں دی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو حکومت نہیں دی لہذا ان کو ریاستی درجہ واپس نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے ایسا کہیں نہیں کہا گیا تھا کہ بی جے پی کی حکومت آئے گی تب ریاستی درجہ حال ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو سب سے بڑا چلینج ریاستی درجے کی بحالی کا ہے ، اس کا وعدہ بھی کیا گیا تھا اور عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق حد بندی بھی ہوئی، الیکشن بھی ہوئے لیکن ریاستی درجہ بحال نہیں ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘ بی جے پی کی بدقسمتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائی لیکن اس کی سزا جموں وکشمیر کے لوگوں کو نہیں دی جاسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو حکومت نہیں دی لہذا ان کو ریاستی درجہ واپس نہیں دیا جائے گا۔