بھوپال : مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل آج بوتھ وجئے سنکلپ ابھیان ہوگا۔پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی اس مہم میں شرکت کریں گے ۔ وہ راجدھانی بھوپال کے پنچ شیل نگر میں واقع ایک بوتھ پر اس مہم میں شامل ہوں گے ۔وہیں پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر وشنودت شرما مقامی ڈپو چوراہے پر ایک بوتھ پر منعقد پروگرام میں موجود رہیں گے ۔قبل ازیں کل وزیراعلی چوہان نے اس ابھیان کے بارے میں کہا کہ پارٹی بلدیاتی انتخابات میں جیت کے لیے میدان میں اتر چکی ہے ۔ اس سلسلے میں پارٹی کارکن بوتھ کی جیت کا عہد لیں گے ۔ بوتھ کمیٹی اور پنا کمیٹی کے کارکن بوتھ پر جمع ہوں گے اور بوتھ کی جیت کے لیے حکمت عملی بنائیں گے ۔ جیت کے عزم کے ساتھ ہم اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں سے رابطہ کرنے نکل پڑیں گے ۔