کارروائی میں خلل پیدا کرنے پر اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کا اقدام
حیدرآباد۔7۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر بی جے پی کے تین ارکان کو سیشن کے اختتام تک معطل کردیا گیا۔ اسمبلی کی کارروائی کا جیسے ہی آغاز ہوا بی جے پی ارکان ایٹالہ راجندر ، رگھونندن راؤ اور راجہ سنگھ وسط میں پہنچ کر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے۔ سیاہ اسکارف پہن کر وہ احتجاج کر رہے تھے، بی جے پی ارکان گورنر کے خطبہ کے بغیر اجلاس کے آغاز کے خلاف نعرے لگا رہے تھے جس کے نتیجہ میں وزیر فینانس ہریش راؤ کی بجٹ تقریر میں خلل پڑا۔ اسپیکر پی سرینواس ریڈی نے احتجاجی ارکان سے بارہا اپیل کی لیکن وہ نشستوں پر واپس نہیں ہوئے جسکے بعد وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے تینوں ارکان کو سیشن کے اختتام تک معطل کرنے قرارداد پیش کی۔ نداعی ووٹ سے قرارداد کو منظوری دی گئی جس کے بعد اسپیکر نے تینوں ارکان کی معطلی کا اعلان کیا۔ کچھ دیر تک احتجاج کے بعد یہ ارکان باہر آئے اور انہوں نے مہاتما گاندھی مجسمہ کے پاس احتجاج کی کوشش کی لیکن پولیس نے اجازت نہیں دی۔ بی جے پی ارکان اسمبلی کے باب الداخلہ کے قریب احتجاج کرنے لگے ، تاہم پولیس انہیں منتقل کردیا۔ اس موقع پر پولیس عہدیداروں اور بی جے پی ارکان کے درمیان بحث و تکرار ہوئی ۔ ر