بی جے پی کے رکن اسمبلی کورٹلہ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد

   


ٹی آر ایس کے قائدین کی اخباری نمائندوں سے بات چیت
کورٹلہ۔ کورٹلہ ٹاؤن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کی جانب سے رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگرراؤ اور ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے جانے کی ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ کے قائدین نے شدید مذمت کی۔ ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ کے قائدین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگرراؤ جو حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ترقی کے لئے نئے ترقیاتی پروگرام انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کورٹلہ ہی تھے جنھوں نے عوام جو کورونا بیماری سے پریشان تھے، ایسے نازک موقع پر حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے عوام کو دستیاب رہتے ہوئے ڈگری کے طلباء کو ٹیکے لگوانے میں اہم رول انجام دیا۔ انھوں نے مفت میں ایمبولنس انتظام کرتے ہوئے اور ایسولیٹر سنٹر قیام کرنے کا سہرا ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے کے سر جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا گیا۔ کورٹلہ ٹاؤن کے نوجوانوں کو مفت کوچنگ سنٹر، مفت طعام کا انتظام، مفت اسٹڈی میٹریل فراہم کرنے کا سہرا جناب کلواکنٹلہ سنجے کے سر جاتا ہے۔ انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین سے کہا کہ وہ رکن اسمبلی کورٹلہ جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگرراؤ، ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے پر الزامات لگانے سے قبل خود کا محاسبہ کریں۔ انھوں نے بی جے پی قائدین سے رکن اسمبلی کورٹلہ ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے پر بے بنیاد اور الزام تراشی کرنے سے باز آنے کا انتباہ دیا۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ صدر کسان رابطہ سمیتی جناب چیٹی وینکٹ راؤ، صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن جناب اتم انیل، صدر منڈل ٹی آر ایس جناب ڈی راجیش، صدر منڈل پریشد کورٹلہ جناب کوٹا نارائنا، نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب کڈہ مدی پاؤت، جنرل سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن جناب کڈلہ منوہر، ٹی آر ایس کے کونسلروں اور قائدین نے شرکت کی۔