جموں: بی جے پی کے سابق وزیر شیام لال چودھری انتخابی حلقہ سچیت گڑھ کی نشست سے صرف 11 ووٹوں کی فرق سے ہار گئے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ 112 سیٹیں جیت کر سر فہرست ہے جبکہ بی جے پی 75 نشستوں پر جیت کا جھنڈا گاڑھ کر دوسرے نمبر پر ہے ۔ضلع جموں میں بی جے پی نے 11 سیٹوں پر جیت درج کی ہے اور آزاد امیدواروں نے دو سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ نیشنل کانفرنس کے کھاتے میں بھی ایک سیٹ گئی ہے ۔بی جے پی نے وادی کشمیر میں 140 نشستوں میں سے 3 نشستوں پر جیت حاصل کی ہے ۔
