بی جے پی کے ضمنی انتخابات کیلئے تین امیدوارو ں کا اعلان

   

شملہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہماچل پردیش کی تین سیٹوں پر ہونے والے آئندہ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے مرکزی الیکشن کمیٹی کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔ ان میں ڈیرہ سے ہوشیار سنگھ چمبیال، ہمیر پور سے آشیش شرما اور نالہ گڑھ سے کرشنا لال ٹھاکر شامل ہیں۔