بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو آج حیدرآباد میں ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا

,

   

حیدرآباد:بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو آج حیدرآباد میں ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا، منگل ہاٹ پولیس نے راجہ سنگھ کو کچھ دیر قبل سی آر پی سی کی نوٹس حوالہ کی تھی،اسکے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ، نوٹس کے بعد راجہ سنگھ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جو بھی کرنا ہو کرو میں تیار ہوں،میں اپنے گھر اور دفتر میں ہی رہوں گا ،گرفتاری کے موقع پر راجہ سنگھ کے گھر کے آس پاس کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے کہ نامپلی کورٹ نے راجہ سنگھ کو ضمانت دے کر رہا کردیا تھا جس کے بعد پورے شہر میں احتجاج پھوٹ پڑا، پولیس نے راجہ سنگھ کے گھر کے آس پاس بھاری فورس کو تعینات کیا ہے ، اور حالات کو قابو میں رکھنے کےلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
پیش ہے کچھ جھلکیاں ۔
https://youtu.be/1e4Eb3tvRWc