بی جے پی کے منافقانہ اخلاق بے نقاب: اکھلیش یادو

   

لکھنو۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے ابھی تک کوئی سینئر قائد جیسے مرلی منوہر جوشی نہیں ملا جو لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے سکے۔ ایسا کیوں ہوا، کونسی تہذیب اور کونسے اخلاق بی جے پی میں باقی رہ گئے ہیں جن کو گھر گھر انتخابی مہم کے دوران پیش کیا جاسکے۔ بی جے پی کے منافقانہ اخلاق اس کارروائی سے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے یہ پیغام ہندی میں تحریر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پہلے ہی بی جے پی کے لیے ووٹ دے رہے ہیں اور اب عمر رسیدہ افراد بھی ایسا ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرلی منوہر جوشی، ایل کے اڈوانی، شانتا کمار، این سی کھنڈوری اور کلراج مشرا کو بی جے پی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنا امیدوار نہیں بنایا۔ غلباً اس لیے کہ ان کی عمر زیادہ ہوچکی ہے اور انہوں نے اپنی جگہ لینے کے لیے کسی نوجوان قائد کی تربیت نہیں کی۔